رحیم یار خان : پولیس نے پنجاب کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے کے خلاف خاتون کے ’ریپ‘ کا مقدمہ درج کر لیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں رکن اسمبلی کے بیٹے کے معاونین کو بھی نامزد کیا گیا۔

صدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او (اسٹیشن ہاؤس آفیسر) محمد اقبال نے ڈان کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں 6 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 365 ، 376 اور 377 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس نے بہت ہی مشکل سے مقدمہ درج کیا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ وہ بہت طاقتور لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خان پور کے بعض بااثر افراد نے دباؤ اور پیسے دے کر یہ معاملہ ختم کروانے کی کوشش کی، لیکن وہ ان طاقتور لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔

خاتون نے امید ظاہر کی کہ انہیں جلد انصاف دیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں