’دی سمپسنز‘ کے مصنف چل بسے

26 اکتوبر 2016
کیون کیورین 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے — فوٹو بشکریہ/ فاکس
کیون کیورین 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے — فوٹو بشکریہ/ فاکس

امریکا کی کامیاب کارٹون سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف اور سیریز سے 15 سال منسلک رہنے والے کیون کیورین 59 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق کیون کیورین طویل عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال لاس اینجلس میں ان کے گھر میں ہوا۔

کیون کیورین 2001 سے ’دی سمپسنز‘ کا حصہ تھے اور اس وقت وہ اس پروگرام کے شریک ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کررہے تھے۔

کیون کیورین نے اپنے کیریئر میں 3 ایمی ایوارڈز بھی حاصل کیے۔

انہوں نے امریکی شو ’اے بی سی کامیڈی دی گڈ لائف‘ میں بھی بہترین کام انجام دیا۔

کیون نے سوگواروں میں سابقہ اہلیہ سے ایک بیٹے اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں