برازیل کے 'دی کیپٹن' البرٹو انتقال کر گئے

26 اکتوبر 2016
البرٹر کو قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے 'دی کیپٹن' کا نام دیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
البرٹر کو قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے 'دی کیپٹن' کا نام دیا گیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

برازیل کو 1970 میں فٹ بال کے میدان میں چمپیئن بنانے والے سابق کپتان کارلوس البرٹو ٹورس 72 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

کارلوس البرٹو گلوبو ٹی وی کے اسپورٹس چینل سے بطور فٹ بال کمنٹیٹر کے طور پر منسلک تھے۔

ٹی وی گلوبو اور برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن نے البرٹو ٹورس کے انتقال کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

کارلوس البرٹو کو اپنے دور کا بہترین ڈیفینڈر مانا جاتا تھا اوروہ عظیم کھلاڑی پیلے، ٹوسٹاؤ، جیرزینہو اور ریویلینو کے ساتھ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے میکسیکو کے آزٹیکا اسٹیڈیم میں اٹلی کوفائنل میں 1-4 سے شکست دی تھی۔

برازیل کی اس ٹیم کو فٹ بال کی تاریخ کی بہترین ٹیموں سے میں سے ایک کے طورپر جانا جاتا ہے۔

انھوں نے برازیل کی جانب سے 53 میچز کھیلے۔

کارلوس البرٹو 1944 میں ریو میں پیدا ہوئے اور انھوں نے فلومینینس، سینٹوس، فلیمینگو اور نیویارک کوسموس کی جانب سے کھیلا اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث انھیں 'دی کپٹین' کا نام دیا گیا۔

پیلے سے ان کی دوستی 1966 سے 1974 کے دوران سینٹوس میں ہوئی۔

انھوں نے 1982 میں فٹ بال کو خیر باد کہہ دیا اور فلیمنگو کے ساتھ کوچنگ کیریئر کا آغاز کیا اور برازیل کا ڈومیسٹک ٹائٹل جیتا جس کے بعد امریکا، کولمبیا، اومان اور آذربائیجان کی کوچنگ کی۔

یہ خبر 26 اکتوبر 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں