گریزمین لالیگا کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار

26 اکتوبر 2016
گریزمین کو رونالڈو اور میسی کی موجودگی میں لالیگا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی
گریزمین کو رونالڈو اور میسی کی موجودگی میں لالیگا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فائل/فوٹو:اے ایف پی

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی موجودگی میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے اسٹرائیکر اینٹوئن گریزمین نے لالیگا کے 2015/16 کے سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا۔

اسپین کے شہر ویلینشیا میں لالیگا کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں فرانس سے تعلق رکھنے والے گریزمین کے نام کا اعلان کیا گیا تاہم وہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے کھیلنے والے یوروگوائے اسٹار لوئس سواریز کو سرفہرست غیر یورپی کھلاڑی نامزد کیا گیا جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ کے کوچ ڈیاگو سیموون نے سیزن کے بہترین کوچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بارسلونا کے میسی کو دلچسپ انداز میں بہترین فاروڈ قرار دیا گیا۔

اسپین کی چمپیئن شپ لالیگا کے ایوارڈ کے حصول میں ایٹلیٹکو کو برتری حاصل رہی جہاں جان اوبلیک کو بہترین گول کیپر، ڈیاگو گوڈن کو بہترین دفاعی کھلاڑی اور گریزمین کو مداحوں کے انتخاب کا ایواڑ بھی دیا گیا۔

ریال میڈرڈ کی ٹیم بھی ایوارڈ سے خالی ہاتھ نہیں لوٹی، لوکا موڈرک لالیگا کے سال کے بہترین مڈفیلڈر نامزد ہوئے۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ٹیم کے کپتانوں نے ووٹ دیے جبکہ بہترین کھلاڑی کے انتخاب میں تجزیاتی نظام کو بروئے کار لایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں