فیس بک کی ویڈیو فلٹر ایپ

26 اکتوبر 2016
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

آپ نے تصاویر کو مصورانہ انداز میں بدل دینے والی پریزما ایپ کو استعمال تو کیا ہوگا؟ اب لگتا ہے کہ اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے بھی ویسی ہی ایک اپلیکشن لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں فیس بک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مبنی ایک ایپ کو پیش کرنے والی ہے جو لائیو ویڈیو کو معروف مصوروں کے شاہکاروں میں بدل دے گی۔

فیس بک کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے اس کی جھلک ایک پروگرام کے دوران پیش کرتے ہوئے اس کا نام اسٹائل ٹرانسفر ایپ بتایا۔

اسٹیج پر اس ایپ کو چلا کر دکھایا گیا تو یہ بالکل پریزما جیسی نظر آئی جو کہ آرٹ فلٹرز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کو بدل دیتی ہے۔

تاہم پریزما کو اپنا کام مکمل کرنے کے لیے کچھ سیکنڈز درکار ہوتے ہیں مگر فیس بک کی ایپ لائیو ویڈیو میں یہ کام کرے گی۔

کرس کوس کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمارٹ فون کیمرے کو ایک اچھے تخلیقی ٹول میں بدل دیا ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔

فیس بک کے یہ فلٹرز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور ابھی واضح نہیں کہ کب تک فیس بک لائیو پر ان کا استعمال ہوسکے گا تاہم ایسا جلد ہی ہوگا۔

خیال رہے کہ فیس بک اس وقت ویڈیوز پر بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور اس کے خیال میں آنے والے برسوں میں انٹرنیٹ کے 70 فیصد صارفین کا ٹریفک ویڈیو پر ہی آئے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں