ہولی وڈ کی کامیاب اداکارہ انجیلینا جولی سے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے سابقہ شوہر بریڈ پٹ کے حوالے سے چار گھنٹوں تک تفتیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریڈ پٹ کو رواں سال 14 ستمبر کو ایک فلائٹ کے دوران اپنے 15 سالہ بیٹے میڈوکس کے ساتھ اس وقت بُرا سلوک کرتے دیکھا گیا تھا جب انہوں نے شراب پی رکھی تھی۔

اس واقعے کے کچھ روز بعد انجیلینا جولی نے بریڈ پٹ سے علیحدہ ہونے کے لیے طلاق کا مطالبہ کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی بریڈ پٹ سے طلاق کی خواہشمند

ایف بی آئی نے اس حوالے سے انجیلینا جولی سے اس لیے تفتیش کی کیوں کہ یہ واقعہ دوران سفر پیش آیا تھا جب بریڈ پٹ ایک فلائٹ میں موجود تھے، رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی کچھ اور روز اس واقعے کی تفتیش کرے گی جس کے بعد اس کیس کو پراسیکیوٹر کے سامنے پیش کیاجائے گاجہاں اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ الزام عائد کیے جائیں گے یا نہیں۔

تاہم، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ دونوں ہی اس حوالے سے عدالت نہیں جانا چاہتے کیوں کہ اس کا اثر ان کی فیملی اور بچوں پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روبرٹ پیٹنسن، انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان آگئے

واضح رہے کہ انجلینا جولی بریڈ پٹ کی جانب سے منشیات اور الکحل کے استعمال سے تنگ آچکی تھیں اور ان کا ماننا تھا کہ بریڈ پٹ کا مشتعل رویہ بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ہولی وڈ جوڑے کی شادی 2014 میں ہوئی تھی تاہم یہ دونوں 2004 سے اکھٹے رہ رہے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں