وادودارا: ہندوستان کے ضلع وادودارا کے ایک گاؤں رستم پورہ میں ایک دکان میں آتش بازی کے سامان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وادودارا کی ایک رہائشی عمارت میں قائم دکان میں آتش بازی کے سامان میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو کے کام کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ہندوستان: دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے آگ پر قابو پانے کے بعد متاثرہ دکان سے 8 جھلسی ہوئی لاشیں نکالی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 25 اکتوبر 2016 کو ہندوستان کے شہر دہلی کے علاقے نیا بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دھماکا چاندنی چوک کے علاقے میں ایک مسجد کے قریب ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کے یوم آزادی پر آسام میں 4 دھماکے

پولیس کے مطابق بازار کے جس حصے میں دھماکا ہوا وہاں دیوالی کے تہوار کیلئے پٹاخے اور آتِش بازی کا دیگر سامان فروخت ہوتا ہے اور مذکورہ دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر آتش بازی کے سامان میں استعمال کیلئے لایا جارہا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں