2016 کی 10 بہترین ہارر فلمیں

2016 کی 10 بہترین ہارر فلمیں



2016 کا اب اختتام ہورہا ہے اور اگر آپ ہارر فلموں کے شوقین ہیں تو آپ کے خیال میں سب سے بہترین فلم کونسی تھی؟

ویسے تو اس کا تعین کرنا آسان نہیں مگر ناقدین کی آراء کو دیکھا جائے تو رواں برس یہ چند بہترین ہارر فلمیں ریلیز ہوئیں۔

دی کنجورنگ 2

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم میں ہارر کے تمام پہلوﺅں کو شامل کیا گیا ہے بشمول آسیب زدہ گھر اور دیگر مناظر کے اور جیمز وان نے ان تمام آپشنز کو بہت موثر اور صلاحیت کے ساتھ استعمال کیا ہے۔ فلم کو دیکھتے ہوئے دہشت کا احساس آہستہ آہستہ بڑھنے لگتا ہے، جس کا ذائقہ آپ اپنی زبان اور جلد پر محسوس کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہارر فلموں کے شائق ہیں تو آپ اس فلم کو ضرور پسند کریں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم سے ایک پراسرار واقعہ بھی جڑا ہے جو انڈین ریاست تامل ناڈو کے قصبے ترونامالائی میں جون 2016 میں پیش آیا جہاں کے ایک سینما میں فلم کے اختتام کے قریب 65 سالہ شخص کو سینے میں درد اٹھا ۔ اس شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ وہاں چل بسا۔ اس کے بعد حالات میں پراسرار موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹروں کی جانب سے لاش کو ترونامالائی گورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل روزانہ کیا گیا مگر وہ میت غائب ہوگئی۔ جس کے بعد مقامی لوگوں کے اندر ماورائی طاقتوں کے حوالے خوف و ہراس پھیل گیا۔

دی وچ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس فلم کو بیشتر ناقدین نے حالیہ برسوں کی سب سے خوفناک پیشکش قرار دیا، اس فلم میں 1630 کے زمانے کو دکھایا گیا اور ریلیز سے قبل ہی اس کے ٹریلر کی دھوم کئی ماہ تک رہی تھی، درحقیقت یہ ایک خاندان کے ٹوٹنے بکھرنے کی کہانی ہے جو کالے جادو، آسیب اور دیگر عوامل کی وجہ سے جدا ہوجاتا ہے۔

دی شیلوز

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

انسانی ہمت سے قدرتی عناصر، قسمت اور تقدیر کو شکست دینا ایسا موضوع ہے جسے متعدد شکلوں میں فلموں میں پیش کیا گیا ہے اور رواں سال کی اس فلم میں بھی اسی خیال کو پیش کیا گیا ہے، یہ ایک ایسے سرفر کے گرد گھومتی ہے جو ایک چھوٹے سے جزیرے کے قریب گہرے پانیوں میں شارک کے حملے کی زد میں آجاتی ہے، یعنی یہ بھوتوں اور چڑیلوں کے گرد گھومنے والی فلم نہیں مگر انسان پر شارک کا حملہ بھی ہارر کے زمرے میں ہی آتا ہے۔

10 کلورفیلڈ لین

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اس فلم کو ناقدین نے حالیہ برسوں کے دوران چند بہترین سائیکلوجیکل تھرلرز میں سے ایک قرار دیا جس میں اصل حقیقت آخری منٹ میں سامنے آتی ہے جبکہ پوری فلم میں لوگ ہارر، تجسس اور انتظار میں گزار دیتے ہیں کہ آگے کیا ہورہا ہے۔

لائٹس آﺅٹ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ 2014 کی ایک شارٹ ہارر فلم سے متاثر ہوکر بنائی ہے جسے دیکھ کر بیشتر افراد ہفتوں تک لائٹس بند کرنے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہوگئے تھے، یعنی اس میں جو عفریت ہے وہ اندھیرے میں ہی حملہ کرتا ہے اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ڈونٹ بریتھ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایسے تین چوروں کی کہانی ہے جو ایک نابینا شخص کے گھر میں چوری کرنے کے لیے اس توقع کے ساتھ داخل ہوتے ہیں کہ انہیں بہت زیادہ دولت مل سکے گی، مگر وہاں بے بس نظر آنے والا نابینا شخص ان کے ہوش اڑا دیتا ہے جو کہ ان کی توقعات سے ہٹ کر ثابت ہوتا ہے۔

انڈر دی شیڈو

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ ایک ایرانی فلم ہے جس میں بظاہر ہارر پن تو کچھ بھی نہیں بلکہ یہ اسی کی دہائی کے بعد کے جنگ زدہ تہران میں مقیم ایک ماں اور بیٹی کی کہانی ہے جنھیں ایک پراسرار عفریت کا سامنا ہوتا ہے جو ان کے گھر میں انہیں شکار کررہا ہوتا ہے۔

'Ouija: Origin of Evil'

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ وہ فلم ہے جو زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی تاہم ہارر فلموں کے شوقین افراد کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں جس میں 1967 کے زمانے کو دکھایا گیا اور ایک بچی بورڈ گیم سے روحوں سے رابطے کے دوران ایک بدروح کی شکار بن کر اپنے ارگرد موجود لوگوں کو نشانہ بنانے لگتی ہے۔

دی ویلنگ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ جنوبی کورین ہارر فلم ہے جس میں ایک چھوٹے سے گاﺅں کی کہانی بیان کی گئی ہے جہاں حیران کن واقعات پیش آنے لگتے ہیں اور پولیس ان کی روک تھام یا وجہ جاننے میں ناکام رہتی ہے۔

گرین روم

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ ایک دلچسپ ہارر تھرلر فلم ہے جس میں ایک کلب میں لوگوں کے ساتھ کچھ ایسا ہوتا ہے جس کی توقع کسی کو نہیں ہوتی۔