کراچی کے کیمیکل گودام میں آتشزدگی

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں کیمیکل اور پلاسٹ گودام جل کر خاکستر ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس کے قریب کیمیکل گودام میں آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پالیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے لائٹ ہاؤس کے اطراف کئی دکانوں اور مکانات میں لوگ محصور ہوکر رہ گئے بعد ازاں مکانات میں دھواں بھر جانے کے باعث مکینوں کو گھروں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

کیمیکل گودام میں لگنے والی آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

اس سے قبل سائٹ ایریا میں بھی صبح سویرے گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا تھا۔

تاہم دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب ایک گودام میں آتشزدگی کے بعد دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: آن لائن
کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب ایک گودام میں آتشزدگی کے بعد دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: آن لائن
کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب کیمکل کے گودام میں آتشزدگی کے باعث اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئیں — فوٹو: پی پی آئی
کراچی میں ڈینسو ہال کے قریب کیمکل کے گودام میں آتشزدگی کے باعث اطراف کی عمارتیں خالی کرالی گئیں — فوٹو: پی پی آئی
فائر فائٹر کا اہلکار کیمکل کے گودام میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کرریا ہے — فوٹو: پی پی آئی
فائر فائٹر کا اہلکار کیمکل کے گودام میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کرریا ہے — فوٹو: پی پی آئی
کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب کیمکل کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں — فوٹو: پی پی آئی
کراچی میں لائٹ ہاؤس کے قریب کیمکل کے گودام میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں — فوٹو: پی پی آئی
کراچی کے کیمکل گودام میں لگی آگ نے اطراف کی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا — فوٹو: آن لائن
کراچی کے کیمکل گودام میں لگی آگ نے اطراف کی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا — فوٹو: آن لائن