علی ظفر کا بہترین مینیقن چیلنج

اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2016
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے کامیاب گلوکار اور اداکار علی ظفر نے آج کل نوجوانوں کے درمیان سب سے زیادہ کھیلے جانے والے مینیقن چیلنج میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آج کل ہر کوئی مینیقن چیلنج لے رہا ہے پھر چاہے وہ دفتر میں ہو، کسی کھانے پینے کی جگہ پر، یا ڈیزائنر شاپ میں، اس چیلنج کے دوران اس جگہ پر موجود لوگ جو بھی کررہے ہوں اس ہی حالت میں جم جاتے ہیں اور تب تک نہیں ہلتے جب تک یہ چیلنج ختم نہ ہوجائے۔

گلوکار علی ظفر نے بھی یہ جیلنج اپنے ایک کنسرٹ کے دوران کیا، اور اس دوران انہوں نے وہاں موجود بینڈ کے لوگ اور شائقین کو بھی اس جیلنچ میں ملا لیا۔

علی ظفر کے مینیقن چیلنج میں ایک ہزار کی تعداد میں مداح موجود تھے، اور اس دوران اسٹیج پر گلوکاری کرتے ہوئے علی ظفر رک گئے جن کے ساتھ ساتھ اس شو میں موجود سب ہی اپنی جگہ پر رک گئے۔

مینیقن چیلنج کے اختتام پر علی ظفر نےدوبارہ سے شو میں گلوکاری کرنا شروع کردیا، جس کے بعد مداح بھی اس کا لطف اٹھاتے رہے۔

گلوکار فرحان سعید نے بھی ایسا ہی مینیقن چیلنج کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم علی ظفر کا ان سے زیادہ شاندار نظر آیا۔

So this happened at Roots ! Haha what a great crowd. #MannequinChallenge

A video posted by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on

واضح رہے کہ پاکستان میں اس قسم کے مینیقن چیلنجز بہت سے لوگوں نے کیے جن کی دلچسپ ویڈیوز سامنے آئیں:

تبصرے (0) بند ہیں