’پی سی بی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو جگہ فراہم کرے‘

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2016
معین خان کے بیٹے کو زائدالعمر ہونے پر انڈر 19 ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا:فائل/ فوٹو:اے پی
معین خان کے بیٹے کو زائدالعمر ہونے پر انڈر 19 ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا:فائل/ فوٹو:اے پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سلیکٹر معین خان نے قومی انڈر19 ٹیم میں ان کے بیٹے کو زائدالعمر قرار دینے کے فیصلے کے پیچھے سازش کے امکانات کو رد کرتے ہوئے ٹیم میں کراچی کی نمائندگی نہ ہونے پر تنقید کی۔

معین خان کے بیٹے اعظم خان کو زائدالعمر ہونے کے باعث ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ انڈر 19 ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں کراچی کے کھلاڑیوں کو ہونا چاہیے، پی سی بی نے اس کی وجہ کھلاڑیوں کی عمریں زیادہ ہونے کو قراردیا ہے۔

معین خان نے کہا کہ انھیں اپنے بیٹے کو ٹیم سے واپس بھیجنے کے پیچھے کسی سازش کی بو نہیں آرہی ہے لیکن سلیکٹرز کی کوتاہی کے باعث یہ واقعہ ہوا تاہم میں نہیں سمجھتا کہ کسی نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: معین خان کا بیٹا انڈر19 اسکواڈ سے ڈراپ

قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اب ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کی کھوج لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ٹیم میں ایسا کارگر کپتان موجود نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ’پی سی بی کو اب پاکستان کی نمائندگی کے لیے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے‘۔

محمد عامر کی کارکردگی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر انھوں نے باؤلرز کو سخت محنت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جنید خان اور تابش خان جیسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جنھوں نے اپنی اہمیت جتلادی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں