ریال میڈرڈ، بارسلونا سے بدستور ناقابل شکست

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016
ریال میڈرڈ کے کپتان ریموس نے شاندار گول کرکے ٹیم کی روایت کو زندہ رکھا:فوٹو/اے ایف پی
ریال میڈرڈ کے کپتان ریموس نے شاندار گول کرکے ٹیم کی روایت کو زندہ رکھا:فوٹو/اے ایف پی

اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیوریموس نے شاندار گول کے ذریعے لالیگا کے ایل کلاسیکو میچ میں بارسلونا سے میچ کو برابر کرکے 33 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کو مزید طول دے دیا۔

بارسلونا کے دومشہور کھلاڑیوں نیمار اور لوئس سواریز کے گٹھ جوڑ نے دوسرے ہاف کے آٹھویں منٹ میں اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی جو کھیل کے 90 ویں منٹ تک برقرار رہی۔

سواریز نے بہترین گول کرکے اپنی ٹیم کوفتح کی امید دلائی تھی جو برابری پر ختم ہوئی جبکہ نیمار اور میسی نے بھی گول کے کئی مواقع بنائے لیکن اس کو حقیقت کا روپ نہ دے سکے۔

ریال میڈرڈ کے کپتان نے شاندار گول کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا:فوٹو/اے ایف پی
ریال میڈرڈ کے کپتان نے شاندار گول کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچالیا:فوٹو/اے ایف پی

ریال میڈرڈ کے کپتان نے قائدانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوکا موڈرکس کی کک پر اپنے سر کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خوبصورت گول داغ کر ریال میڈرڈ کی بارسلونا کے خلاف گزشتہ 33 میچوں میں ناقابل شکست رہنے کی تاریخ کو برقرار رکھا۔

ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ٹیم میں ایک دفعہ پھربھرپور جوش کو نمایاں پایا اور انھیں میچ کے اختتام تک یقین تھا جو برابری پر ختم ہوا یہ اہم ہے‘۔

بارسلونا کے میسی نے گول کرنے کی کوششیں جس کو ریال میڈرڈ کے گول کیپر ناکام بنا دیا:فوٹو/اےایف پی
بارسلونا کے میسی نے گول کرنے کی کوششیں جس کو ریال میڈرڈ کے گول کیپر ناکام بنا دیا:فوٹو/اےایف پی

دوسری جانب بارسلونا کے کوچ انرق نے اپنی ٹیم کی قسمت پر الزام دھرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں گول کرنے کی صلاحیت کی بھی کمی ہے۔

انرق کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں مخالف کے مقابلے میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بہتر تھی لیکن یہ ہم سب سے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے، ہم نے اب تک لیگ میں صرف 14 میچ کھیلے ہیں اور ابھی بہت کچھ کرنا ہے‘۔

لالیگا کی اسٹارز سے سجی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں رونالڈو، میسی اور نیمار سمیت تمام مشہور کھلاڑیوں سے غیرمعمولی کھیل کی توقع کی جارہی تھی تاہم تین کھلاڑی گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں