یوسین بولٹ چھٹی مرتبہ سال کا بہترین ایتھلیٹ

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2016
یوسین بولٹ نے ریو اولمپک میں سونے کے تین تمغے جیتے تھے—فائل/فوٹو: اے ایف پی
یوسین بولٹ نے ریو اولمپک میں سونے کے تین تمغے جیتے تھے—فائل/فوٹو: اے ایف پی

جمیکا کے شہرت یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے چھٹی مرتبہ انٹرنیشل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹک فیڈریشنز (آئی اے اے ایف) کے سال کے بہترین مرد ایتھلیٹ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ 'یہ لمحہ میرے لیے بہت اہم ہے، مجھے مقابلہ کرنا پسند ہے یہ میرا خواب تھا کہ میں میدان میں بہترین ایتھلیٹ سے مقابلہ کروں'۔

یوسین بولٹ نے اس سے قبل 2008، 2009، 2011 اور 2013 میں بہترین مرد ایتھلیت کا ایوارڈ جیتا تھا اور انھوں نے رواں سال اولمپک میں(100، 200 اور 400 میٹر کے مقابلوں میں)تین سونے کے تمغے حاصل کرکے شاندارسیزن کو مکمل کردیا۔

آئندہ برس مقابلوں سے کنارہ کش ہونے والے 30 سالہ ایتھلیٹ نے ریواولمپک میں 100 میٹر مقابلے میں 9.81 سیکنڈ سے برتری حاصل کی تھی اور صرف چار روز بعد 200میٹر میں 19.78 سیکنڈ کے فرق سے فتح حاصل کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بولٹ مسلسل 3 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ

بہترین خاتون ایتھلیٹ کا ایوارڈ ایتھیوپیا کی الماز آیانا نے جیت لیا جنھوں نے ریو اولمپکس کے دس ہزار میٹر دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایانا نے ریو میں دس ہزار میٹر کا فاصلہ 29 منٹ 17.45 سیکنڈ میں طے کر کے 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

ایتھوپین خاتون ایتھلیٹ نے پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں