گوگل پر لوگ کیا سرچ کرتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 07 جولائ 2017
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

ایسے ممالک کی کمی نہیں جن کے ساتھ مخصوص اشیاءکو جوڑا جاتا ہے جیسے جاپان کے ساتھ الیکٹرونکس وغیرہ، مگر گوگل سرچ کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ چیزیں نہیں جو لوگ سرچ کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایک اخراجات کا تخمینہ بتانے والی ویب سائٹ فکسر ڈاٹ کام نے دنیا کا ایسا نقشہ تیار کیا جس میں ہر ملک کی اس چیز کو ڈالا گیا جسے گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

اس کے لیے کمپنی نے گوگل کے آٹو کمپلیٹ فارمولے کو استعمال کیا جیسے ' How much does cost in [x country] ' ۔

ان نتائج کو سائنسی تو قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ گوگل آٹو کمپلیٹ رزلٹس سرچ کرنے والوں کی ہسٹری، سرچ کے وقت اور سرچ کے مقام کی بنیاد پر کام کرتا ہے مگر اس سے یہ اندازہ ضرور لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک کے باسی کیا سوچتے ہیں۔

اور پاکستان میں لوگ جس چیز کے اخراجات کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل کا سہارا لیتے ہیں وہ ہے شادی۔

اگر ہندوستان کی بات کی جائے تو وہاں گائے کی خریداری لگتا ہے لوگوں کو بہت زیادہ پسند ہے جبکہ افغانستان میں اونٹ، چین میں الیکٹرونکس اور ایسے ہی دیگر ممالک میں مختلف چیزوں کو سرچ کیا جاتا ہے۔

ان سب کا جائزہ آپ نیچے نقشے میں لے سکتے ہیں :

فوٹو بشکریہ Fixr.com
فوٹو بشکریہ Fixr.com

تبصرے (0) بند ہیں