تامل ناڈو کی وزیراعلیٰ جے للیتا کی تدفین

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2016

چنائی: ہندوستانی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد معروف سیاستدان اور اداکارہ وزیراعلیٰ جیارام جے للیتا چل بسیں۔

قبل ازیں جے للیتا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہزاروں افراد کے جمع ہونے کے بعد ہسپتال کے باہر پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔

ریاست میں لوگوں کے لیے بھگوان کا درجہ رکھنی والی 68 سالہ سابق فلم اسٹار اور وزیراعلیٰ جیارام جے للیتا عارضہ قلب کے باعث چنائی کے اپولو ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) وارڈ میں زیرعلاج تھیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق چنائی کے نجی ہسپتال اپولو میں وزیراعلیٰ جے للیتا کو داخل کرائے جانے کے بعد ہسپتال کے باہر جمع ہونے والے ہزاروں مداحوں نے جے للیتا کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں اور اشک بار ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق جے للیتا کی طبیعت میں خرابی کے بعد پولیس نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہسپتال کے باہر ایک ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جب کہ شہر کے کئی اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ جے للیتا کی جانب سے ریاست میں ’اماں کینٹین‘ کے نام سے غریب افراد کو 3 روپے میں کھانا فراہم کرنے والی اسکیم سے ووٹرز کے دلوں میں ان کے لیے عزت بڑھی۔

واضح رہے کہ انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جے للیتا کی چتا کو ہندو مذہب کی رسم کے مطابق جلایا نہیں گیا بلکہ انھیں چنائی میں دفن کردیا گیا جہاں ان کو خراج عیقدت پیش کرنے کیلئے مقبرہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

جیارام جے للیتا کا ایک مداح ان کی یاد میں شمع روشن کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

جیارام جے للیتا کو ان کی آخری آرام گاہ کی جانب لے جایا جارہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہندوستانی عوام کی بڑی تعداد جیارام جے للیتا کی میت کے ساتھ موجود ہیں — فوٹو: اے ایف پی

جے للیتا کی چتا کو ہندو مذہب کی رسم کے مطابق جلایا نہیں گیا — فوٹو: رائٹرز

ایک معمر خاتون جے للتیا کی موت پر اشکبار ہیں — فوٹو: اے پی

انتہائی سخت سیکیورٹی میں جیارام جے للیتا کی میت کو ان کی آخری آرام گاہ کی جانب منتقل کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

ایک شخص کا جے للیتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منفرد انداز  — فوٹو: اے ایف پی

جیارام جے للیتا کی میت کے ساتھ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود ہے — فوٹو: اے ایف پی

جے للیتا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ہزاروں افراد کے جمع ہونے کے بعد ہسپتال کے باہر پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا — فوٹو: اے ایف پی

جے للتیا کی موت پر بھارتی پرچم سرنگوں ہے — فوٹو: اے پی

وزیراعلیٰ جیارام جے للیتا کی موت پر شمع روشن کی جارہی ہیں اور اس موقع پر ایک لڑکی اپنی مذہبی رسومات کے مطابق دعا کررہی ہے — فوٹو: اے پی

جے للتیا کی میت کو منتقل کرنے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے — فوٹو: اے پی

جے للتیا کی میت کو چنائی میں دفن کردیا گیا جہاں ان کی عیقدت میں مقبرہ بھی تعمیر کیا جائے گا — فوٹو: رائٹرز

خواتین جے للتیا کی تصویر پر پھولوں کے ہار پہناتے ہوئے — فوٹو: اے پی

جے للتیا کی موت پر ہندوستانی عوام کی اکثریت غمزدہ ہے — فوٹو: اے پی

جے للتیا کی میت کو ان کی آخری آرام گاہ کی جانب منتقل کیا جا رہا ہے — فوٹو: اے پی

وزیر اعلیٰ جے للیتا نے رواں برس صحت کی خرابی اور گرفتاری کے باعث اپنے اختیارات نائب وزیر اعلیٰ کو سونپ دیے تھے  — فوٹو: اے پی