گوگل کروم کے 10 جادو جو حیران کردیں

07 دسمبر 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

گوگل کا براﺅزر 'کروم' 2008 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ بہت جلد ہی دنیا میں انٹرنیٹ کی سرفنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پروگرام بن گیا جس نے فائر فوکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مگر متعدد افراد اس میں چھپے چند اہم فیچرز سے واقف نہیں۔

درحقیقت متعدد ایسی ایکسٹینشنز اور پروگرامز موجود ہیں جو کروم کا استعمال زیادہ بہتر اور پرلطف بناتے ہیں۔

ان کے ذریعے آپ مضامین کو کہیں بھی پڑھنے کے لیے محفوظ کرسکتے ہیں، نئی زبان سیکھ سکتے ہیں اوراس کے علاوہ بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

اور ہاں اصل چیز تو یہ ہے کہ اس کے لیے آپ کو اضافی وقت یا رقم کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

مضامین کو محفوظ کریں

پاکٹ کسی بھی مضمون کو محفوظ کرکے بعد میں پڑھنے کا سب سے آسان راستہ ہے، جسے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر کہیں بھی پڑھا جاسکتا ہے، مثال کے طور پر آپ کسی ویب سائٹ یا مضمون کو اوپن کرتے ہیں مگر پڑھنے کا وقت نہیں تو پاکٹ ایکسٹیشن پر کلک کردیں، یہ اس کی لسٹ میں چلا جائے گا جس تک رسائی کسی بھی ڈیوائس سے ممکن ہوگی۔

نئی زبان سیکھیں

لینگویج امرسین ایک بہترین ایکسٹینشن ہے جو کہ انگلش کے الفاظ اور جملوں کو آپ کی منتخب کردہ زبان میں ترجمہ کرتا رہتا ہے، اس کی مدد سے آپ بغیر کسی مشکل کے نئی زبان کو سیکھنے کی مشق کرسکتے ہیں، چاہے اس وقت دفتر کا کوئی اہم کام ہی کیوں نہ کررہے ہوں۔

پینک بٹن

اگر آپ کے ارگرد کوئی ایسا فرد ہے جس کو آپ اپنے اوپن کردہ پیجز نہیں دکھانا چاہتے تو کروم بند کرنے کی بجائے پینک بٹن پر ہٹ کردیں، یہ ایک مفید ایکسٹیشن ہے جو کہ نہ صرف آپ کے کام کو دیگر افراد کی نگاہوں سے بچاتی ہے بلکہ یہ ان سائٹس کو ایک علیحدہ فولڈر میں بھی محفوظ کردیتی ہے جو آپ نے اوپن کررکھی ہوتی ہیں، جنھیں آپ بعد میں کسی بھی وقت اوپن کرسکتے ہیں۔

جی میل کی ای میلز پر نظر

گوگل میل چیکر اُن افراد کے فائدہ مند ہے جو روزانہ کافی مقدار میں ای میلز کرنے کے عادی ہوں، یہ ایکسٹیشن بہت سادہ اور استعمال میں آسان ہے جو جی میل کو اوپن کیے بغیر بتا دیتی ہے کہ آپ کو کتنی ای میلز موصول ہوچکی ہیں۔

اشتہارات کو بلاک کریں

ایڈبلاکر اشتہارات کو بلاک کرنے کے لیے مقبول ترین ایکسٹیشنز میں سے ایک ہے، یہ بینر اشتہارات اور پوپ اپ ونڈوز کو بلاک کرتی ہے اور یہ صارف کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کس حد تک اس طرح کا تجربہ برداشت کرسکتا ہے۔

بہت زیادہ ٹیبز کا درد سر

ون ٹیب ہر اس فرد کے لیے مفید ایکسٹیشن ہے جو بیک وقت متعدد ٹیبز اوپن کرتے ہیں، جس میں اپنے مطلوبہ پیج کو ڈھونڈنا مسئلہ بن جاتا ہے، مگر ون ٹیب انہیں ایک لسٹ کی شکل دے دیتی ہے اور انہیں وقت اور تاریخ کے لیے لحاظ سے منظم کرتی ہے، جبکہ اس سے کمپیوٹر کی میموری بھی زیادہ متاثر نہیں ہوتی۔

کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ

کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ جادوئی ایکسٹیشن قرار دی جاسکتی ہے جو آپ کو اپنے کمپیوٹر کے اندر دیگر کمپیوٹرز تک رسائی دیتی ہے، جیسے کوئی فائل دفتر بھول آئے ہیں تو ریموٹ ڈیسک سے کنکٹ کرکے اسے حاصل کرلیں۔

تصاویر کی شناخت

سرچ بائی امیج سے آپ آن لائن تصاویر کو آسانی سے شناخت کرسکتے ہیں، بنیادی طور پر یہ یہ گوگل امیجز جیسی ہی ایکسٹینشن ہے جو آپ کو کسی بھی تصویر کو گوگل سرچ کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ مقامات کی شناخت یا گمنام جگہوں کے بارے میں جاننے کے لیے مفید ہے۔

موبائل کروم

کروم ٹو موبائل آپ کو کسی بھی جگہ دفتر کا کام کرنے میں مدد دیتی ہے، یہ ایکسٹیشن آپ کے ڈیسک ٹاپ براﺅزر کے تجربے کو اسمارٹ فون میں لائیو ویب پیجز اور ورک کی بدولت منتقل کرتی ہے، یہ آف لائن بھی کام کرتی ہے تو انٹرنیٹ کے بغیر بھی کارآمد ہے۔

گرامر کی غلطیوں سے بچیں

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کچھ تحریر کرتے ہوئے گرامر کی کافی غلطیاں ہوسکتی ہیں تو گرامرلی نامی ایکسٹیشن آپ کے لیے ہے، یہ اسپیلنگ اور تحریر کے معیار کو بہتر بناتی ہے، یہ نہ صرف جی میل بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کام کرتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں