کلاس اچیونگ چینج ٹوگیدر (کلاس ایکٹ ایچ آر73) نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں مسلمان ممالک کی قیادت کرنے والی شخصیات کو فرض کرتے ہوئے ان کی تیاری کے لیے بے نظیر بھٹو لیڈرشپ پروگرام (بی بی ایل پی) کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی ایل کا ایک بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔

بی بی ایل پی منصوبے کا آغازکرنے والی تنظیم کلاس ایکٹ ایچ آر 73 کی بنیاد پی پی پی کی مقتول قائد بے نظیر بھٹو کے ہاروڈ کے ہم جماعتوں نے رکھی تھی۔

منصوبے کا آغاز 'مسلم دنیا کی قیادت: بے نظیر آج کیا کرتیں' کے عنوان سے ایک دن کے طویل بحث کے بعد کیا گیا۔

بی بی ایل پی کئی حصوں پر مشتمل ہے۔ ہارورڈ کینیڈی اسکول کے فیلوشپ جو ایک پروگرام کی رہنمائی اور تعلیمی کی فراہمی کا ایک منصوبہ ہے۔

اس منصوبے میں ابتدائی طورپر لبنان سے لے کر بنگلہ دیش تک مسلمان ممالک کی خواتین درخواست گزاروں کو شامل کرنا کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کا حصہ رہنے والے افراد اپنے ملکوں میں واپسی کے بعد جو کچھ انھوں نے پڑھا ہے اس پر عمل پیرا ہوں گے جو قیادت میں سیاست یا عوام یا سرکاری انتظامیہ میں اصولوں کی بنیاد پر تبدیلی لائیں گے۔

پروگرام کی کامیابی کے لیے ہارورڈ میں موجود فیلوزاورمعاونین، موجودہ اسکارلرز کے درمیان رابطہ قائم کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں اسکالرز کی پہلی کھیپ کی آمد2018 میں متوقع ہے۔

بی بی پی ایل کا ایک منسلک منصوبہ بھی ہوگا ہے جو ہارورڈ میں موجود اسکالرز کو سلیبس کے خاص پہلووں میں حصہ لینے کی بھی اجازت دیتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں