خیبرایجنسی: ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2016
خیبرایجنسی کے علاقے تحصیل جمرود میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: عبداللہ ملک
خیبرایجنسی کے علاقے تحصیل جمرود میں ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے — فوٹو: عبداللہ ملک

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبرایجنسی میں ٹریفک حادثے میں کم سے کم 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کرک میں ٹریفک حادثہ، 12 باراتی ہلاک

مذکورہ واقعے میں 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ اور خاصہ دار فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حادثے کے زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی میں ٹریفک حادثہ، سات افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

تبصرے (0) بند ہیں