راہانے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

07 دسمبر 2016
اجنکیا راہانے کیچنگ پریکٹس کے دوران کیچ پکڑنتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
اجنکیا راہانے کیچنگ پریکٹس کے دوران کیچ پکڑنتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

ممبئی: انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور وہ بقیہ ٹیسٹ سیریز کیلئے مڈل آرڈر بلے باز اجنکیا راہانے کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلی کی انجری کے سبب راہانے بقیہ دونوں ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ منیش پانڈے کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح ہندوستان کے کپتان ویرات کوہلی نے ہندوستانی ٹیم کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے لوکیش راہل کے فٹ ہونے کا اعلان کیا تھا جو مرلی وجے کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

تاہم ساتھ ساتھ انہوں نے کہا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں لے کر ہندوستان کی آٹھ وکٹ سے فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد شامی کی ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ ان کے گھٹنے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے۔

کوہلی نے بتایا کہ موہالی ٹیسٹ کے بعد شامی کے گھٹنے پر کچھ سوجن آ گئی تھی اور ہم کوئی ایسا خطرہ مول نہیں لینا نہیں چاہتے جس کے سبب ہمیں پورے سیزن کیلئے ان کی خدمات سے محروم ہونا پڑے۔

محمد شامی اس سے قبل بھی گھٹنے کی انجری کے سبب 5 اہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کے نہ کھیلنے کی صورت میں شردل ٹھاکر کو انڈین فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

ہندوستان کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اور کل سے ممبئی میں شروع ہونے والا چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرنے کی صورت میں بھی ہندوستان سیریز اپنے نام کر لے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں