اس تصویر میں سانپ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2021
— فوٹو بشکریہ پلے بز
— فوٹو بشکریہ پلے بز

انٹرنیٹ پر آئے روز کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آتی رہتی ہے مگر اس معمے نے لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

پلے بز نامی سائٹ نے یہ پزل تیار کیا ہے جو دیکھنے میں بظاہر آسان مگر جواب جاننا بہت مشکل ہے۔

آپ کو بس اس تصویر میں موجود زرافوں میں موجود ایک سانپ کو ڈھونڈنا ہے۔

سننے میں تو آسان لگ رہا ہوگا مگر اس تصویر میں سانپ کو بہت اچھی طرح چھپایا گیا ہے اور اسے زرافے جیسی رنگت کے ساتھ ہی رکھا گیا ہے۔

اسے تیار کرنے والوں کو کہنا ہے کہ بہت کم لوگ ہی اس میں چھپے سانپ کو جلد ڈھونڈنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔

کیا آپ کو اس میں سانپ نظر آگیا ہے یا اب تک ڈھونڈ ہی رہے ہیں؟

اگر اب تک ڈھونڈ نہیں سکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ پلے بز
فوٹو بشکریہ پلے بز

گزشہ ماہ بھی ایک معمہ سامنے آیا تھا جس میں سیبوں کی تصویر میں چھپی ایک ناشپاتی کو تلاش کرنا تھا جس کو پکڑنے کے لیے بیس سیکنڈ کا وقت دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : کیا اس تصویر میں ناشپاتی تلاش کرسکتے ہیں؟

اس فیس بک پوسٹ کو ستر ہزار سے زائد افراد نے لائیک جبکہ لاکھوں نے شیئر کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں