جمہوریہ کانگو کے حکام کے مطابق شمالی صوبے کیوو میں ایک خوں ریز واقعے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق علاقائی عہدیدار ایمیسی کیلونڈا نے بتایا کہ یہ واقعہ کانگو کے شمالی علاقے کے مرکز بینی سے 55 کلومیٹر دور ایک قصبے ایرنگیٹی میں پیش آیا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ خوں ریز واقعات کی لہر میں اب تک سات سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دوسالوں کے دوران بینی میں قتل غارت کے واقعات کا تسلسل رہا ہے جس کے باعث سینکڑوں لوگ اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کانگو کے حکام نے ان دہشت گردانہ واقعات کا الزام ایک مسلم تنظیم الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز پر عائد کی ہے لیکن کئی غیرجانب دار ماہرین کی رپورٹ کے مطابق کانگو آرمی کے کئی حلقوں سمیت دیگر گروہ کچھ ہلاکتوں میں ملوث ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں