ملک میں موسم سرما کی پہلی برف باری

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2017

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے موسم سرما کی پہلی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملکہ کوہسار مری اور ملک کے شمالی علاقوں کا رخ کرلیا۔

مری میں روئی کے برستے گالے دیکھ کر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے اور انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا، جبکہ تفریحی مقامات پر میلے کا سماں نظرآنے لگا۔

کاغان میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

سوات میں برف کے سفید گالوں نے ہر چیز کو ڈھک دیا اور درختوں اور عمارتوں کی چھتوں اور سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

چترال میں برفباری کے باعث لواری ٹاپ بند ہوگیا جس کی وجہ سے ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

مری کے ہِل ٹاؤن پر ایک فیملی برف باری سے لطف اندوز اور تصاویر لے رہی ہے — فوٹو: اے پی

مری میں مقامی سیاح برف باری کے دوران سیلفی لے رہے ہیں — فوٹو: اے پی

مری میں مقامی افراد پیدل چلتے ہوئے برف باری کے دوران اپنی منزل کی طرف جارہے ہیں — فوٹو: اے پی

موسم سرما کی پہلی برف باری کے دوران الپوری میں ہر چیز نے برف کی چادر اوڑھ لی — فوٹو: آن لائن

الپوری، ضلع شانگلہ — فوٹو: آن لائن
الپوری، ضلع شانگلہ — فوٹو: آن لائن
الپوری میں ننھی بچی برف سے کھیل رہی ہے — فوٹو: آن لائن

نتھیا گلی، ضلع ایبٹ آباد — فوٹو: آن لائن

شدید برف باری کے بعد مری روڈ سے مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جارہی ہے — فوٹو: اے پی پی