بھارتی فلم اسٹار اوم پوری انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2017
اوم پوری پاک-ہندوستان دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے—۔فائل فوٹو
اوم پوری پاک-ہندوستان دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے—۔فائل فوٹو

ممبئی: ہندوستانی فلم اسٹار اوم پوری 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

اوم پوری کے قریبی دوست اشوک پنڈٹ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے لیجنڈ اداکار کی وفات کی تصدیق کی اور بتایا، 'اوم جی کو جمعہ (6 جنوری) کی صبح دل کا شدید دورہ پڑا'۔

انھوں نے اس خبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اوم پوری گذشتہ شام فلم کی شوٹنگ کے بعد گھر آئے اور صبح انھوں نے ڈور بیل پر دروازہ نہیں کھولا، جس کے بعد ان کے ڈرائیور نے دیگر لوگوں کو مطلع کیا۔

مزید پڑھیں:اوم پوری پاکستانی فلم کا حصہ

اوم پوری نے بولی وڈ کی متعدد فلموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

اوم پوری کی آخری پاکستانی فلم 'ایکٹر اِن لا' تھی، وہ پاک-بھارت دوستانہ تعلقات کے زبردست حامی تھے اور دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر اوم پوری کو شدید تنقید کا سامنا پڑا تھا۔

انھوں نے برطانوی اور ہولی وڈ فلموں میں بھی متعدد پاکستانی کردار ادا کیے، جن میں 'ایسٹ از ایسٹ اینڈ ویسٹ از ویسٹ' میں جارج خان اور 'چارلی ولسنز وار' میں صدر ضیاء الحق کا کردار شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکاروں پر پابندی دقیانوسی بات ہے:اوم پوری

اوم پوری کو ہندوستان کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ahmak adamı Jan 07, 2017 09:33am
’ہم انسان سے انسان ہیں‘ اوم پوری
NB Jan 07, 2017 03:45pm
RIP #Legend OmPuri