ڈان نے اپنے اردو قارئین کیلئے ہر تاریخ کورونما ہونے والے اہم واقعات(خصوصاً) کی فہرست پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں سات جنوری کا احوال پیش ہے۔

7 جنوری 1992: کھیل کے عظیم آل راونڈر اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں آخری دن تھا۔ پاکستان کی کرکٹ میں ان جیسا کوئی دوسرا کپتان نہیں آسکا۔ 88 ٹیسٹ میچز میں 22.8 کی اوسط سے 362 وکٹیں لینے والے عمران خان نے چھ سنچریوں کی مدد سے تین ہزار 807 رنز بھی بنائے۔

لیکن بیٹنگ اور باؤلنگ کی عمدہ صلاحیتوں کے حامل آل راؤنڈر کی سب سے بڑی خوبی قائدانہ صلاحیت تھی جس نے پاکستان ٹیم کو لڑنے کا ہنر سکھایا اور عالمی سطح پر قوت بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: چھ جنوری، آسٹریلین کرکٹ اور قاضی

کرکٹ کی دنیا کے دو عظیم آل راؤنڈر عمران خان اور کپیل دیو جنہوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جتوایا— فوٹؤ اے ایف پی
کرکٹ کی دنیا کے دو عظیم آل راؤنڈر عمران خان اور کپیل دیو جنہوں نے اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے ورلڈ کپ جتوایا— فوٹؤ اے ایف پی

پاکستان کی طرف سے کسی ایک سیریز میں 40 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انہوں نے انجام دیا جو آج بھی ایک ریکارڈ ہے اور کھیل کے عظیم آل راؤنڈرز کی فہرست میں ان کا نام ہمیشہ سنہرے حروف

7 جنوری 1987: کپل دیو نے 28 سال کی عمر میں 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کی تھیں وہ سر آئن بوتھم کے بعد 300 ٹیسٹ وکٹیں اور 3000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔

7 جنوری 2011:: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر 24 سال بعد ایشز ٹرافی جیتی تھی۔ اس سے پہلے آخری بار 1987 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا میں ایشز جیتی تھی۔ اس سیریز میں الیسٹر کک کی کارکردگی شاندار تھی جنہوں نے 766 رنز بنائے تھے جو 1929 میں والی ہیمنڈ کے 905 رنز کے بعد کسی بھی انگلش بلے باز کی طرف سے ایک ایشز سیریز کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

اس سے پہلے 2007 کے دورے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5-0 سے شکست دی تھی۔ 2013 کے دورہ آسٹریلیا میں بھی انگلینڈ کو 5-0 کی ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔

2011 کی ایشز سیریز میں فتح کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو اے ایف پی
2011 کی ایشز سیریز میں فتح کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو اے ایف پی

7 جنوری 1947: میلبرن میں کھیلا جانے والا آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ 6 دن جاری رہنے کے باوجود ڈرا ہو گیا تھا۔ یہ آسٹریلیا میں 1882 کے بعد ڈرا ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

7 جنوری 1967: مشہور بالی ووڈ ایکٹرعرفان خان کی سالگرہ ہے۔ ان کی فلم پان سنگھ تومار میں شاندار اداکاری پر انہیں 2012 میں نیشنل فلم ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹربھی ملا۔ اس کے علاوہ درجنوں ایوارڈز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کئی غیر ملکی فلموں میں بھی کام کر چکے ہیں۔

عرفان خان
عرفان خان

7 جنوری 1997: پاکستانی بلے باز مجاہد جمشید کا ون ڈے ڈیبیو تھا۔ اپنے 11 روزہ کیریئر میں انہوں نے 4 ون ڈے میچز کھیلے لیکن اپنے آپ کو اتنے بڑے سٹیج کا اہل ثابت نا کرسکے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ پانچ جنوری کو کیا ہوا تھا؟

انہوں نے ان میچزمیں صرف 27 بنائے تھے تاہم ان کا پہلا میچ یادگار رہا جس میں پاکستان کے پہلے تینوں بلے باز عامر سہیل ظہور الہی اور اعجازاحمد نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

محمد وسیم کے 54 رنز کی بدولت پاکستان 149 رنز بنا سکا تھا لیکن شاندار باولنگ کے ذریعے پاکستان نے آسٹریلیا کو صرف 120 رنز پر آوٹ کر کے میچ جیت لیا تھا۔

مجاہد جمشید نے اپنی واحد انٹرنیشنل وکٹ اسی میچ میں حاصل کی تھی اور 4 اوورز میں چھ رنز دے کر ایک وکٹ لی تھی لیکن انہیں دوبارہ کبھی باؤلنگ ہی نہیں دی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا پر مشتمل یہ سیریز پاکستان نے جیتی تھی۔

7 جنوری 1964: ہالی ووڈ کے نامور اداکار نکولس کیج کی سالگرہ ہے ان کی بہت ساری فلمیں سپر ہٹ ہوئیں ان کی فلم لیونگ لاس ویگاس کے لئے انہیں اکیڈمی ایوارڈز اور گولڈن گلوب ایوارڈ بھی ملا۔

ہالی وڈ اداکار نکولس کیج
ہالی وڈ اداکار نکولس کیج

7 جنوری 1985: فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہیملٹن کی سالگرہ ہے انہون نے 2008- 2014-2015 میں تین بار فارمولا ون ورلڈ چمپئین شپ بھی جیتی سب سے زیادہ ٹائٹل 7 بار مائیکل شوماخر جیت چکے ہیں اس وقت لیوس ہیملٹن ٹیم مرسڈیز کے ساتھ ہیں 7 جنوری 1782 :: امریکہ کا پہلا کمرشل بینک 'بینک آف نارتھ امریکا فلاڈلفیا میں کھولا گیا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن
عالمی شہرت یافتہ فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن

7 جنوری 1980: ایندرا گاندھی دوسری مرتبہ برسر اقتدار آئی تھیں۔ انہیں 31 اکتوبر 1984 کو ان کے محفظوں بےانت سنگھ اور ستونت سنگھ نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک بھر میں سکھ مخالف فسادات میں تین ہزار سے زیادہ سکھ ہلاک ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں