پیرس میں لٹنے والی کم کارڈیشین ویسٹ بالآخر بول اٹھیں

07 جنوری 2017
امریکی ماڈل کم کارڈیشین ویسٹ — فوٹو/ فائل
امریکی ماڈل کم کارڈیشین ویسٹ — فوٹو/ فائل

امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنے شو 'کیپنگ اَپ ود دی کارڈیشین' کا نیا ٹیزر جاری کردیا ہے، جس میں وہ اپنی بہنوں کو پیرس میں ہونے والی چوری کے حوالے سے بتاتی نظر آئیں۔

کم کارڈیشین نے اپنی بہنوں کو بتایا کہ چور ان کو پیچھے سے گولی مارنے والے تھے، وہاں سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس واقعہ کے بارے میں سوچنا بھی ان کو پریشان کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کم کارڈیشین ویسٹ کو پیرس میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں نقاب پوش افراد نے لوٹ لیا تھا اور ان سے کئی ملین یوروز اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے تاہم کم کارڈیشین ویسٹ کو اس واقعے میں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی ماڈل کم کارڈیشین لُٹ گئیں

اس واقعے کی خبر ملتے ہی کم کارڈیشین کے شوہر گلوکار کینیے ویسٹ جو کہ نیو یارک میں میڈوز فیسٹیول میں پرفارم کررہے تھے، اپنی پرفارمنس ادھوری چھوڑ کر پیرس روانہ ہوگئے تھے۔

کنسرٹ کے منسوخ ہونے کے بعد کینیے ویسٹ کی طبیعت بھی خراب رہی، جس کا ذکر کم نے اپنے ٹیزر میں کیا۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشین اور ان کی بہنیں امریکا کی نہایت مقبول ماڈلز اور اسٹارز ہیں، جن کا شو شائقین میں کافی مقبول ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں