جنت نظیر مقبوضہ سری نگر نے سفید چادر اوڑھ لی

جنت نظیر وادی نے سفید چادر اوڑھ لی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمیوں کے دارالحکومت سری نگر میں 4 روز جاری رہنے والی برف باری نے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ ساتھ وادی کے قدرتی حسن کو چارچند لگادیئے، درخت برف کی نرم، سفید، چمکتی ہوئی چادر اوڑھ کی الگ ہی روپ میں نظر آئے۔

ہوا میں خنکی اور سڑکوں پر برف کی تہہ دبیز ہوتی دیکھ مقبوضہ وادی کے باسیوں نے بھی گھروں میں دبکا رہنے میں عافیت جانی۔

مسلسل 4 روز تک آسمان میں گرتے روئی کے گالوں نے سر نگر جموں نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو بھی متاثر کیا اور وادی میں ہوائی ٹریفک کو بھی بند کردیا گیا۔

کشمیر کے تاج میں نگینہ قرار دی جانے والی دَل جھیل بھی سردی کی شدت کے باعث کئی مقامات پر منجمد ہوتی دیکھی دی۔

برفباری کا سلسلہ 4 روز جاری رہا—فوٹو: اے پی

سرد موسم میں لوگوں نے گھروں تک محدود رہنے میں ہی بہتری جانی —فوٹو: اے ایف پی

منچلے موسم کا لطف اٹھانے سڑکوں پر نکل پڑے —فوٹو: اے ایف پی

بھارت سے آئے سیاحوں نے بھی آسمان سے گرتے برف کے گالوں کا لطف اٹھایا—فوٹو: اے ایف پی

سری نگر کی مشہور ڈل جھیل بھی منجمد ہونا شروع ہو گئی ہے—فوٹو: اے ایف پی

ڈل جھیل کو کشمیر کے تاج میں نگینہ قرار دیا جاتا ہے —فوٹو: اے ایف پی

ننھے منے بچوں نے بھی برف کے گولوں سے ایک دوسرے کی تواضع کی —فوٹو: اے پی

مسلسل جاری رہنے والے برفباری سے جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بند ہوگئی—فوٹو: اے پی

وادی میں ہوائی ٹریفک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا —فوٹو: اے ایف پی

برف کی چمکیلی چادر اوڑھے درختوں نے وادی کا حسن کئی گنا اضافہ کر دیا—فوٹو: اے ایف پی

سرد موسم، مشکل حالات اور قابض فوج کے حصار میں روز مرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنا ایک بڑا امتحان ہے —فوٹو: اے ایف پی

موسم میں تبدیلی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بھی معمول سے کم رہیں —فوٹو: اے پی