8 جنوری 1909 : ساوتھ افریقہ کے بروس مچل کا یوم پیدائش ہے مچل ایک شاندار بلے باز تھے انہوں نے1929 سے 1949 تک اپنے کیرئیر میں ساوتھ افریقہ کی ہر میچ میں نمائندگی کی۔

بروس مچل — فوٹو: بشکریہ کرکٹ انٹرنیشنل
بروس مچل — فوٹو: بشکریہ کرکٹ انٹرنیشنل

اصل میں اس وقت ساوتھ افریقہ انگلینڈ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ہی کرکٹ کھیلتا تھا نسل پرستانہ سوچ کی وجہ سے انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساوتھ افریقہ میچز نہیں کھیلتا تھا ورنہ بروس مچل کے میچز اور رنز کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی 1992 میں ساوتھ افریقہ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی تک ہو افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے تھے.

8 جنوری 1949: ویسٹ انڈیز کے لارنس روو کا یوم پیدائش ہے۔

لارنس روو اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں, پاکستان کے یاسر حمید نے بھی اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا تھا, اپنے پہلے میچ میں سب سے بڑی اننگز انگلینڈ کے رینالڈ فوسٹر نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کے مقام پر 1903 میں کھیلی تھی, انہوں نے اس اننگز میں 287 رنز بنائے تھے, اپنے ڈیبیو میچ میں دونوں اننگز میں سب سے زیادہ 314 رنز بنانے کا اعزاز بھی انہیں حاصل ہے.

8 جنوری 1901 : نیو ساوتھ ویلز نے ساوتھ آسٹریلیا کے خلاف صرف 560 منٹ میں 918 رنز بنا دئیے تھے، رن ریٹ 4.4 کا رہا تھا، جو کہ بہت تیز سکورنگ گنی جاتی ہے، یاد رہے حنیف محمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 337 رنز 970 منٹ میں بنائے تھے، یہ اس وقت کسی فرسٹ کلاس ٹیم ٹوٹل کا ورلڈ ریکارڈ بھی تھا. اب یہ ریکارڈ وکٹوریہ کے پاس ہے جنہوں نے نیو ساوتھ ویلز کے خلاف 1926 میں 1107 رنز بنائے تھے۔

جوش ہیزل ووڈ — فوٹو:اے ایف پی
جوش ہیزل ووڈ — فوٹو:اے ایف پی

8 جنوری 1991 : نئے میگراتھ کہلانے والے آسٹریلوی فاسٹ باولر جوش ہیزل ووڈ کی سالگرہ ہے، ہیزل ووڈ بہت کم عمری میں اپنی شاندار لائن اور لینتھ سے خود کو میگرا کا بہترین متبادل ثابت کر چکے ہیں، کرکٹ پنڈت انہیں فاسٹ باولنگ کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔

8 جنوری 1961 : محمد فیملی کے ایک اور ہونہار سپوت شعیب محمد کی سالگرہ ہے، شعیب محمد نے پاکستان کی طرف سے 45 ٹیسٹ میچز کھیلے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ڈومیسٹک سطح پر کھیل کی خدمت میں مصروف ہیں۔

8 جنوری 1942: مشہور زمانہ فزیسٹ پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کی سالگرہ ہے، سائنس اور علم کے میدان میں ان کی خدمات اتنی زیادہ ہیں کہ شائد ایک مکمل کتاب میں بھی نا سما سکیں، معذوری کے باوجود ان کا علمی کام مثالی ہے۔

8 جنوری 1642: مشہور ماہر فلکیات جدید فزکس کے جد امجد کہلانے والے گلیلیو کا آج یوم وفات ہے، 17ویں صدی کے سائنسی انقلاب میں ان کا بہت بڑا حصہ تھا، سیارہ مشتری کے حوالے سے ریسرچ کرنے پر مشتری کے چاروں بڑے چاند ان کے نام سے منسوب کئے گئے ہیں۔

8 جنوری 1790: امریکا کے سب سے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے پہلا سٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا تھا۔

عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن— فوٹو: بشکریہ ویکیپیڈیا
عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن— فوٹو: بشکریہ ویکیپیڈیا

8جنوری 1926 : سعودی سلطنت کے بانی کنگ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن کی سلطنت حجاز اور نجد کے سلطان کے طور پر تاج پوشی ہوئی تھی، انہی کی بادشاہی میں 23 ستمبر 1932 کوموجودہ سعودی سلطنت وجود پذیر ہوئی۔

8 جنوری 1324: مشہور سیاح مارکوپولو کا یوم وفات ہے، وہ ایک تاجر تھے، انہوں نے دور دراز کے علاقوں کی سیاحت بھی کی، یورپ کو چین کے بارے میں پہلی درست معلومات مبینہ طور پر ان کی کتاب "مارویلز آف دی ورلڈ ""کے ذریعے حاصل ہوئیں۔

8 جنوری 1935: مشہور زمانہ گلوکار ایلوس پریسلے کا یوم پیدائش ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں