امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈیشین ویسٹ کے ساتھ پیرس میں ہونے والی چوری پر فرانس کی پولیس نے 16 افراد کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ان افراد کو جائے وقوع سے حاصل کیے گئے ڈی این اے کی بنا پر گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2016 میں کم کارڈیشین ویسٹ کو پیرس میں ان کے ہوٹل کے کمرے میں نقاب پوش افراد نے لوٹ لیا تھا، ان سے کئی ملین یوروز اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے تاہم کم کارڈیشین ویسٹ کو اس واقعے میں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

اس حوالے سے پولیس طویل عرصے سے فرانزک رپورٹس آنے کے بعد ان افراد کی تلاش میں مصروف تھی۔

مزید پڑھیں: پیرس میں لٹنے والی کم کارڈیشین ویسٹ بالآخر بول اٹھیں

ذرائع کے مطابق تمام ڈی این اے میں سے ایک، ایک ایسے شخص سے ملایا گیا ہے، جس کا نام اس سے قبل بھی ڈکیتی اور جرائم پیشہ کاموں میں ملوث رہا۔

چھاپوں کے دوران ہی پیسے اور دستاویزات بھی ضبط کیے گئے۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشین ویسٹ نے اپنے شو 'کیپنگ اَپ ود دی کارڈیشین' کے نئے ٹیزر میں بہنوں کو پیرس میں ہونے والی چوری کے حوالے سے بتاتی نظر آئیں تھی۔

انہوں نے اپنی بہنوں کو بتایا کہ چور ان کو پیچھے سے گولی مارنے والے تھے، وہاں سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، اس واقعہ کے بارے میں سوچنا بھی ان کو پریشان کردیتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں