نظروں کو دھوکا اور انٹرنیٹ اب لگتا ہے کہ ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں جو لاکھوں افراد کو اپنا سر پکڑنے یا کھجانے پر مجبور کردیتے ہیں۔

انٹرنیٹ اب اوپر موجود تصویر نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کے بارے میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ اس میں کیا گڑبڑ چھپی ہوئی ہے۔

جیسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں خاتون ایک بستر کے اوپر گھٹنے موڑے بیٹھی ہوئی ہیں۔

مگر جب لوگ اسے دیکھتے ہیں انہیں یقین نہیں آتا کہ کیا واقعی اس خاتون کی تین ٹانگیں ہیں؟

متعدد افراد نے تو تسلیم کیا ہے کہ وہ کافی دیر تک اس تصویر کو دیکھتے رہے اور پھر بھی انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس میں کیا گڑبڑ یا چیز چھپی ہوئی ہے۔

کچھ نے دعویٰ کیا کہ یہ خاتون ایک بھورے رنگے کے تکیے کے اوپر بیٹھی ہوئی جو اس کی تیسری ٹانگ لگ رہی ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں۔

مگر کچھ افراد کے لیے اس میں موجود گڑبڑ کو پکڑنا بہت آسان ہے۔

کیا آپ نے اسے پکڑا یا اندازہ لگایا کہ کیا ہوسکتا ہے؟

اگر نہیں تو جواب نیچے موجود تصویر میں موجود ہے مگر ہم بھی بتا دیتے ہیں کہ یہ خاتون ایک بھورے رنگ کے گلدان کو پکڑے ہوئے بیٹھی ہوئی ہیں اور یہی ان کی تیسری 'ٹانگ' بھی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Hanif Jan 11, 2017 12:29am
This one is nice.
DR. Muhammad Jawed Jan 11, 2017 10:03pm
Circle is pointed wrong. It is the central one which is artificial.