بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی پہلی ہولی وڈ فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' جلد سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے، اور اداکارہ فی الحال اس کی پروموشنز میں مصروف ہیں۔

دپیکا پڈوکون اپنی ہولی وڈ ڈیبیو فلم کی بین الاقوامی پروموشنز کے بعد ہندوستان میں اس فلم کی پروموشنز کا آغاز کریں گی، اس دوران اداکارہ کے ملبوسات پر سب کی نظر ہے۔

خیال رہے کہ اب فلموں سے زیادہ اس کی پروموشنز اور ملبوسات کو اہمیت دی جاتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دپیکا پڈوکون کی ڈریسنگ کو بھی پرکھا جارہا ہے۔

دپیکا پڈوکون نے اپنی فلم کی تشہیر کا آغاز میکسیکو سے کیا، جس کے بعد سے ہی وہ دیگر مقامات پر ٹیم کے ساتھ فلم کو پروموٹ کررہی ہیں اور کہنا غلط نہیں ہوگا، کہ دپیکا ہر ایونٹ پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اس کے بعد دپیکا پڈوکون گولڈن گلوب ایوارڈز کی پارٹی میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی فلم 'ٹرپل ایکس:دی ریٹرن آف زینڈر کیج' کو پیش کیا.

بعد ازاں دپیکا پڈوکون کی فلم کو لندن میں پیش کیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے دو شاندار ملبوسات سے سب کا دل جیت لیا۔

دپیکا کے اس اعتماد کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ان کی ہولی وڈ ڈیبیو فلم یقیناً انہیں نئی بلندیوں تک پہنچا دے گی۔

فلم 'ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج' میں دپیکا 'سرینا' نامی شکاری عورت کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم دنیا بھر میں 20 جنوری جبکہ ہندوستان میں 13 جنوری کو پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں