عالمی بینک نے پاکستان کی شرح ترقی میں اضافے کے پیش نظر اس پر نظرثانی کر کے مالی سال 2017 کے لیے ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد اور سال 2018 کے لیے 5 اعشاریہ 5 مقرر کردی۔

اس سے قبل عالمی بینک نے ملک کی مجموعی پیداوار میں سال 2017 کے لیے شرح ترقی 5 فیصد اور سال 2018 کے لیے 5 اعشاریہ 4 فیصد مقرر کی تھی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ’گلوبل اکنامک پراسپیکٹس: ویک انویسٹمنٹ اِن اَنسرٹین ٹائمز‘ نامی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ شرح نمو میں اضافہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی، بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری اور اصلاحات کے نتیجے میں ہوا، جس سے طلب میں اضافہ اور کاروباری ماحول بہتر ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے توسیعی قرضوں کے سہولتی پروگرام کی کامیاب تکمیل بھی اس سلسلے میں اہم ثابت ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں