ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان

11 جنوری 2017
سری لنکا کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا خطرہ ہے—فائل/فوٹو:اے پی
سری لنکا کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا خطرہ ہے—فائل/فوٹو:اے پی

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں دو نئے کھلاڑی کو جگہ دی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسپنر لکشن سینڈیکان کو شامل کیا گیا ہے جو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی مرتبہ وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں شکست کھا کر سیریز میں وائٹ واش کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیں: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 282 رنز سے کامیاب

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 12 جنوری کو شروع ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے مزید سات کھلاڑی جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے جبکہ ٹیسٹ سیریز کے بعد چند کھلاڑی وطن واپس ہوں گے۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 جنوری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 25 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

اینجیلو میتھیوز (کپتان)، دنیش چندی مل، دانوشکا گناتھیلاکا، سیکوگے پراسانا، نیروشان ڈک والا، سرنگا لکمل، نووان پرادیپ، ایسورواوڈانا، کوسل مینڈس، دھنانجایا سلوا، اسیلا گنوراتنے، سچیت پاتھیرانا، لکشن سیڈاکان،تھکشیلا ڈی سلوا، نووان کلاسیکرا

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں