ویسٹ انڈیز نے ٹیم کے سابق کپتان جمی ایڈمز کو تین سال کے لیے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق جمی ایڈمز نے بورڈ کے ساتھ تین سال کے معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔

49 سالہ جمی ایڈمز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 54 ٹیسٹ اور 27 ایک روزہ میچ کھیلے جبکہ 15 ٹیسٹ اور 26 ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔

جمی ایڈمز کی ذمہ داریوں میں کرکٹ کی ٹیموں کی بہتری، کوچنگ اور دیگر ٹیکنیکل پروگراموں کا انتظام شامل ہے۔

جمی ایڈمز کا کہنا تھا کہ 'میں کیریبیئن کرکٹ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر براہ راست منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی ترقی کے لیے پرعزم ہوں'۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پائی بس 2013 سے ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طورپر کام کررہے تھے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مستقل ہیڈ کوچ سے محروم ہے کیونکہ فل سمنز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے صرف 5 ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں