نیپال میں مذہبی تہوار کے رنگ

نیپال میں مذہبی تہوار کے رنگ

ہر ملک کے اپنے رنگ، معاشرے کے مخصوص انداز اور قومیت کے منفرد تہوار ہوتے ہیں، ان ہی سارے رنگوں سے ہماری دنیا رنگین ہے، کہیں آگ مقدس تو کہیں خاک اور کہیں ساری شفاء جیسے پانی میں لکھ دی گئی ہو۔

اسی طرح تہواروں کی رونقیں بھی سب جگہ جدا ہوتی ہیں، جیسے ان دنوں نیپال میں ہندو مذہب کے ماننے والے مادھو ناراین کا تہوار منانے میں مصروف ہیں جبکہ اس تہوار میں آگ، مٹی اور پانی تینوں کا ہی امتزاج نظر آتا ہے۔

تہوار کے پہلے روز سنکھو کے قدیم شہر میں عقیدت مند مقدس غسل کے لیے جمع ہوئے، پانی میں جانے سے قبل سیکڑوں کی تعداد میں موجود ان عقیدت مندوں نے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر آگ بھڑکا کر اپنی عبادت کا آغاز کیا۔

ایک مہینہ جاری رہنے والے اس تہوار میں عقیدت مند بھجن گاتے ہیں، یوگا کرتے ہیں اور اپنی دیوی سواستھی کو خراج پیش کرنے کے لیے پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہیں۔

اس دوران عقیدت مند اپنی مذبی کتاب سواستھنی کو بھی پڑھتے ہیں جس میں ان کی دیوی اور دیوتا شیوا کی زندگی کی کتھا درج ہے۔

عبادت کے دوران مرد اپنی اچھی قسمت جبکہ شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کی کامیابی اور خوشحالی کی دعا کرتی ہیں، اس موقع پر کنواری لڑکیاں اچھے بر ملنے کی دعا بھی کرتی ہیں۔

عقیدت مندوں نے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر آگ بھڑکا کر اپنی عبادت کا آغاز کیا—فوٹو: اے ایف پی

ایک مہینہ جاری رہنے والے اس تہوار میں عقیدت مند بھجن گاتے اور یوگا کرتے ہیں—فوٹو: اے پی

خواتین اپنے شوہروں کی خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعائیں کرتی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

اس تہوار میں عقیدت مند اپنی دیوی کی عبادت کرتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

تہوار کے پہلے روز کٹھمنڈو کے مضافاتی علاقے میں موجود دریائے شالی پر عقیدت مند مقدس غسل لینے پہنچے—فوٹو: اے ایف پی

مادھو نارائن کا تہوار ایک مہینے جاری رہتا ہے—فوٹو: اے ایف پی

عقیدت مند اپنی مذبی کتاب سواستھنی کو بھی پڑھتے ہیں جس میں ان کی دیوی اور دیوتا شیوا کی زندگی کی کہانی درج ہے—فوٹو: رائٹرز

عقیدت مند اپنی دیوی سواستھی کو خراج پیش کرنے کے لیے پانی میں ڈبکیاں لگاتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

دریائے شالی میں ڈبکیاں لگانے کے بعد مٹی کے میدان میں بھی عقیدت مند عبادت کرتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

عقیدے کے مطابق، شادی شدہ اور کنوری لڑکیاں تہوار کے ختم ہونے تک روز روزے رکھتی ہیں—فوٹو: رائٹرز