ایشون بھی عامر کی باؤلنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

13 جنوری 2017
محمد عامر نے 54 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی
محمد عامر نے 54 رنز کے عوض دو وکٹیں لیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں شاندار اسپیل کیا جس کی مایہ ناز ہندوستانی باؤلر روی چندرہ ایشون بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

عامر نے دن کی صبح عمدہ سوئنگ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت انہوں نے ڈیوڈ وارنر اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کیا۔

اس شاندار باؤلنگ پر ایشون بھی محمد عامر کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے اور انہوں نے اسے ایک بہترین اسپیل قرار دیا۔

عالمی نمبر ایک ٹیسٹ باؤلر نے ٹوئٹر ہر عامر کے اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کئی مرتبہ گیند بلے کا باہری کنارہ لینے سے بال بال بچی اور عامر نے آج صبح بھی بہت شاندار اسپیل کیا۔

تاہم ابتدا میں اچھے آغاز کا پاکستانی ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور میتھیو ویڈ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 268 رنز بنا لیے۔

محمد عامر نے ابتدا میں کفایتی باؤلنگ کی لیکن اختتامی اوورز میں ان کی لائن و لینتھ بھی خراب ہوئی اور انہوں نے دس اوورز کے کوٹے میں دو وکٹوں کیلئے 54 رنز دیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں