پاکستانی ٹیم 269 کے تعاقب میں 176 پر ڈھیر

13 جنوری 2017

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بھی بھاری مارجن سے شکست دے کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھا۔

پاکستانی باؤلرزنے ابتدا میں اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسمتھ کو آؤٹ کیا لیکن ٹیم میں واپس آنے والے میکسویل اور میتھیوویڈ نے پاکستانی باؤلرز کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلانے کے لیے محفوظ ہدف دے دیا۔

269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز غیرذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

میکسویل نے چھٹی وکٹ پر 60 رنز بنا کر آسٹریلیا کی ڈوبتی ناؤ کو بچا لیا—فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر نے 13 کے مجموعے پر وارنراور اسمتھ کو مسلسل آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی

آسٹریلوی کپتان اسمتھ کو محمد عامر نے صفر پر آؤٹ کیا وکٹوں کے پیچھے ان کا کیچ محمد رضوان نے تھام لیا—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو: اے ایف پی

میتھیوویڈ نے میکسویل کے ساتھ شاندار شراکت میں اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی—فوٹو: اے ایف پی

وکٹ کیپر میتھیوویڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں ناقابل شکست سنچری بنائی—اے ایف پی

وہاب ریاض نے 6 اوور میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے نوجوان باؤلر بلی اسٹینلیک کو پاکستان کے خلاف ڈیبیو کروایا—فوٹو:اے ایف پی

اظہرعلی اور شرجیل نے 38 رنز کا آغاز فراہم کرکے پاکستان کو جیت کی امید دلائی جو ان کےباہر ہوتے ہی دم توڑ گئی—فوٹو: اے ایف پی

رضوان اور عماد وسیم کے درمیان 20 رنز کی شراکت ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے تاہم وہ ویوین رچرڈز کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے لیکن دوسرے میچ میں وہ اس ریکارڈ کو حاصل کرسکتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے پاکستان کے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی