'دو دن کی بارش اور سڑکیں تالاب'

14 جنوری 2017

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد جہاں شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، وہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کی سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہر کی بیشتر سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، سندھ اسمبلی، سندھ سیکریٹریٹ، سندھ ہائی کورٹ اور ریڈ زون میں واقع دیگر اہم سرکاری اداروں کے باہر بھی پانی جمع نظر آیا۔

بارش کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ناظم کراچی وسیم اختر بھی ایکشن میں نظر آئے اور انہوں نے کئی علاقوں کے دورے بھی کیے۔

شہری انتظامیہ کے ملازمین نے سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کردیا۔

جمعہ 13 جنوری سے شروع ہونے والے بارش ہفتے کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہی، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

نارتھ ناظم آباد کی پانی میں ڈوبی ایک سڑک سے گاڑیاں گزر رہی ہیں—فوٹو: پی پی آئی

شہر میں موجود انڈر پاسز میں نکاسی آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں—فوٹو: پی پی آئی

شہر کی شائد ہی کوئی سڑک ایسی ہو جہاں پانی جمع نہ ہوا ہو—فوٹو: پی پی آئی

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا —فوٹو: پی پی آئی

کچھ سڑکوں پر 3 فٹ سے بھی زیادہ پانی جمع ہوگیا —فوٹو: پی پی آئی

بارش اور سڑکوں پر پانی کی وجہ سے شہر کے تمام بڑے کاروباری مراکز بند رہے —فوٹو: پی پی آئی

بارش کے باعث شہر بھر کے نالوں میں بھی طغیانی دیکھنے میں آئی —فوٹو: پی پی آئی

گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہونے پر شہری مکینکس کو ڈھونڈتے رہے —فوٹو: پی پی آئی

مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا —فوٹو: پی پی آئی

بارش سے جہاں شہری لطف اندوز ہوئے وہیں سردی میں بھی شدت آگئی ہے —فوٹو: پی پی آئی