اعصام-مارسن کی اسرائیل-امریکی جوڑی کو شکست

14 جنوری 2017

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے پولش ساتھی کھلاڑی کے ہمراہ اے ٹی اے آکلینڈ کلاسک ڈبلز کے فائنل میں اسرائیل-امریکی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

اعصام الحق اور پولش کھلاڑی مارسن میٹکووسکی نے اسرائیل اور امریکی کھلاڑی جوناتھن ایرلچ اور اسکاٹ لپسکی کی جوڑی کو 6-1، 2-6 (3-10) سے شکست دے دی۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ ’یہ کامیابی طویل عرصے بعد حاصل ہوئی ہے، گزشتہ سیزن میرے لیے انتہائی سخت ثابت ہوا، میں چند ٹورنامنٹس کے فائنل تک تو پہنچا لیکن ٹائٹل حاصل نہیں کرسکا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ 2017 کا شاندار آغاز ہے‘۔

اعصام الحق اے ٹی اے آکلینڈ کلاسک میں کامیابی کے بعد آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے۔

مجھے خوشی ہے کہ اس بار مارسن نے میرے ساتھ جوڑی بنانے پر آمادگی ظاہر کی:اعصام الحق—فوٹو: اے ایف پی

اعصام الحق اور مارسن میٹکووسکی نے پہلی مرتبہ جوڑی بنائی اور پہلے ہی تجربے میں کامیابی حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

جوناتھن ایرلچ اور اسکاٹ لپسکی کی جوڑی  کو 6-1، 2-6 (3-10) سے شکست ہوئی—فوٹو:اے ایف پی

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مارسن میٹکووسکی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا—فوٹو: اے ایف پی

اعصام الحق اب آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گے—فوٹو: اے ایف پی

اعصام الحق نے پچھلے سال محنت کے بعد نئے سال میں کامیاب آغاز پرخوشی کا اظہار کیا—فوٹو:اے ایف پی

اعصام اور مارسن کا مقابلہ اسرائیل کے جوناتھن ایرلچ اور امریکا کے اسکاٹ لیپسکی سے تھا—فوٹو: اے ایف پی

اعصام نے کامیابی کے بعد کہا کہ یہ 2017 کا شاندار آغاز ہے—فوٹو: اے ایف پی

مارسن اور اعصام نے سال 2017 میں اپنا پہلا ٹائٹل جیت لیا—فوٹو: اے ایف پی