پاکستان کی 12 سال بعد آسٹریلیا میں فتح

15 جنوری 2017

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین میں 12 سال بعد ایک روزہ میچ میں فتح حاصل کی جبکہ میلبرن میں 1985 کے بعد یہ پہلی کامیابی ہے۔

زخمی اظہرعلی کی جگہ کپتانی کرنے والے محمد حفیظ کو 72 بناکر ٹیم کو کامیابی دلانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

عماد وسیم نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی وکٹ حاصل کی جنھوں نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے—فوٹو: اے ایف پی

پہلے میچ میں سنچری بنانے والے میتھیوویڈ 35 رنز بنا کر آوٹ ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

شعیب ملک نے میتھیوویڈ کی وکٹیں اڑا دیں—فوٹو: اے ایف پی

گلین میکسویل نے 23 رنز بنا کر آسٹریلوی اننگز کو طول دینے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم نے ان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی باؤلرز نے مجموعی طورپر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا—فوٹو: اے ایف پی

محمد حفیظ اور شرجیل خان نے پاکستان کو 68 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم اور محمد حفیظ کے درمیان دوسری وکٹ پر 72 رنزکی قیمتی شراکت قائم ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹیم کی طویل عرصے بعد کامیابی کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد موجود تھی—فوٹو:اے ایف پی

شعیب ملک نے ناقابل شکست 42 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

شرجیل خان 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے انھیں فلکنر نے آؤٹ کیا—فوٹو: اے ایف پی