چین میں ’مرغ‘ کے سال کا استقبال

چین میں ’مرغ‘ کے سال کا استقبال

ویب ڈیسک

چین میں نئے قمری سال کا آغاز 28 جنوری سے ہونے والا ہے اور چینی کلینڈر کے حساب سے اس برس کو 'مرغ کا سال' قرار دیا گیا ہے۔

نئے سال کی آمد کے پیش نظر چین بھر میں اس کی تیاریاں عروج پر ہیں، رنگ برنگے قمقموں، لالٹینوں اور دیگر آرائشی اشیاء کے ساتھ ساتھ مرغے کی تصاویر، پینٹنگز اور شبیہات کی خرید و فروخت بھی عروج پر ہے۔

لالٹینوں سے چین کی سڑکیں، شاہراہیں سجی نظر آتی ہیں اور تمام عمر کے افراد اس کی تیاری میں مصروف ہیں۔

ژوچانگ :چین کے تمام صوبوں میں خصوصی لالٹینوں کے ذریعے سڑکوں کو سجایا جارہا ہے—فوٹو: رائٹرز

بیجنگ میں چائنا سینٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس میں چینی مصوروں کی جانب سے مرغ کی تصاویر بھی نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

بچے، بڑے اور ہر عمر کے لوگ مرغ کی صورت میں بنے کھلونے بھی خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں—فوٹو: اے پی

چین کے تمام صوبوں میں لوگ نئے سال کی آمد کا جشن منانے کی بھرپور تیاریاں کررہے ہیں —فوٹو: اے پی

شانژئی صوبے سے تعلق رکھنے والے بچے خصوصی کھلونوں سے کھیل میں مصروف ہیں —فوٹو: رائٹرز

ملائشیا میں بھی نئے قمری سال کے حوالے سے کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں—فوٹو: اے پی

کوالالمپور: خاتون لالٹینوں سے سجی سڑک کے نیچے سے گزر رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ڈریگن اور مرغ کی صورت میں بنیں خصوصی لائٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں—فوٹو: رائٹرز

نئے قمری سال کے ساتھ ساتھ چین میں اسپرنگ فیسٹیول بھی 28 جنوری کو منایا جائے گا—فوٹو: رائٹرز