بروک لیسنر کی دھماکا خیز واپسی

17 جنوری 2017
بروک لیسنر اور رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
بروک لیسنر اور رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

گزشتہ سال نومبر میں سروائیور سیریز میں بل گولڈ برگ کے ہاتھوں محض ڈیڑھ منٹ میں شکست کے بعد بروک لیسنر کئی ماہ کی غیر حاضری کے بعد پہلی بار گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آئے اور رومن رینز ان کے غصے کا شکار بن گئے۔

گزشتہ شب را میں بروک لیسنر کی واپسی ہوئی اور رومن رینز، سیٹھ رولنز اور سمیع زین ان کے غصے کا شکار بنے۔

خیال رہے کہ بروک لیسنر 269 جنوری کو ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ رائل رمبل میچ کے تیس ریسلرز کے میچ کا حصہ بننے کا اعلان پہلے ہی کرچکے ہیں۔

بروک لیسنر کی رنگ میں آمد اس وقت ہوئی جب وہاں رومن رینز، سیٹھ رولنز، کرس جیریکو، کیون اوئنز اور براﺅن اسٹرومین ایک دوسرے کے خلاف بات کررہے تھے۔

اس موقع پر سمیع زین نے اسٹرومین پر پیچھے سے حملہ کیا جس کے بعد بروک لیسنر نے رنگ میں آکر میدان صاف کردیا اور آخر میں وہ تنہا وہاں کھڑے نظر آئے۔

اس موقع پر براﺅن اسٹرومین نے بروک لیسنر سے الجھنے سے گریز کیا تاہم یہ دونوں کچھ دیر تک ایک دوسرے کو گھورتے رہے جس سے لگتا ہے کہ بہت جلد ان دونوں کے درمیان میچ ہوسکتا ہے۔

بروک لیسنر اس وقت گولڈ برگ سے اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں جس کا اظہار ان کے منیجر پال ہے مین نے ایک انٹرویو کے دوران بھی کیا تھا۔

وہ ایک دفعہ پہلے بھی رائل رمبل جیت چکے ہیں تاہم وہ اپنے کیرئیر میں اب تک گولڈ برگ کو شکست نہیں دے سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں