'بیٹری نہیں بولنے کا'

18 جنوری 2017
فوٹو بشکریہ/ ریڈ چلیز ٹوئٹر—۔
فوٹو بشکریہ/ ریڈ چلیز ٹوئٹر—۔

آپ چاہے کوئی بھی ہوں لیکن ایک بات اچھی طرح سے سمجھ لیں کہ 'رئیس عالم' کو 'بیٹری' نہیں کہنا، کیوں کہ اگر آپ نے ایسا کیا تو اس کا انجام شاید بہت بُرا ہوگا۔

ارے ارے پریشان مت ہوں، یہ ہم نہیں کہہ رہے، بلکہ یہ کہنا ہے شاہ رخ خان کا، جو بہت جلد فلم 'رئیس' کے ذریعے اپنا گینگسٹر روپ دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم 'رئیس' کا ڈائیلاگ پرومو ریلیز کیا ہے، جس میں انہوں نے سب کو انہیں 'بیٹری' نہ بولنے کی دھمکی دے دی۔

اس پرومو کے آخر میں ماہرہ خان، شاہ رخ خان کو 'بیٹری سالا' بولتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے کچھ عرصہ قبل 'رئیس' کی پروموشن کے لیے ایک ایسی شرٹ پہنی تھی جس میں 'بیٹری سالا' لکھا ہوا تھا۔

🤘🏼#Raees

A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

شاہ رخ خان نے اس پرومو کے ساتھ ساتھ ایک پوسٹر بھی ریلیز کیا، جس میں انہوں نے لکھا 'بچپن سے اب تک بہت بول لیا، چشمش، چار آنکھوں والے وغیرہ لیکن اب بیٹری نہیں بولنے کا'۔

راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان نے گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا ہے، جو منشیات کی فروخت کے کاروبار میں ملوث ہے، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ 'آسیہ' کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم 'رئیس' رواں سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں