آگ سے بال سنوارنے والا حجام

18 جنوری 2017
شفقت راجپوت ایک نوجوان کے بال سنوارتے ہوئے—۔ اسکرین گریب
شفقت راجپوت ایک نوجوان کے بال سنوارتے ہوئے—۔ اسکرین گریب

ہم میں سے اکثر نے اپنے بال قینچی سے ہی کٹوائے ہوں گے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آگ سے بھی بالوں کو تراشا اور اسٹائل دیا جاسکتا ہے؟

نہیں ناں، لیکن بہاولپور کے ایک حجام نے اس بات کو ثابت کردیا کہ آگ کا کام صرف جلانا ہی نہیں بلکہ لوگوں کو دلکش دکھانا بھی ہے۔

شفقت راجپوت بہاولپور میں واقع ایک پارلر میں آگ کی مدد سے لوگوں کی زلفوں کو سنوارنے کا کام کررہے ہیں۔

ان کے اس منفرد اسٹائل نے ہر ایک کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ آگ سے بال کاٹنے کا اسٹائل ترکی میں مقبول ہے اور شفقت راجپوت اسی ٹرینڈ کو پاکستان میں فالو کررہے ہیں۔

بالوں کو آگ سے اسٹائل دینے کے لیے شفقت کئی ایسی پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں جو بالوں کو آگ سے نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھ سکیں۔

فیس بک پر شفقت کی مقبول ہونے والی ویڈیوز دیکھ کر لوگ دھڑا دھڑ ان کے پاس اپنے بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

کیا آپ اپنے بالوں کو آگ سے سنوارنا پسند کریں گے؟ لیکن یاد رکھیں یہ عمل خود گھر میں کرنے کی کوشش بالکل مت کریں کیوں کہ اس کے لیے کافی مہارت کی ضرورت ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Raja Bilal Jan 18, 2017 06:25pm
Ye bhi CHAI WALE ki tarha kaafi popular ho gaya hai :P