بابراعظم نے تیزترین ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2017
بابر اعزاز نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا—۔فوٹو/ بشکریہ کرک انفو
بابر اعزاز نے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا—۔فوٹو/ بشکریہ کرک انفو

پاکستان کے نوجوان بلے باز بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ اعزاز اپنے 21ویں میچ میں حاصل کیا۔

ویسٹ کے سابق عظیم کرکٹر ویوین رچرڈز نے 20 جنوری 1980 کو اپنے 21 ویں ایک روزہ میچ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا تھ۔

انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ اور کیون پیٹرسن اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک بھی 21 میچوں میں ہزار رنز بنانے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ بابرنے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران حاصل کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں