پریانکا چوپڑا کے نام دوسرا پیپلز چوائس ایوارڈ

19 جنوری 2017
پریانکا چوپڑا کا شمار بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا رہا ہے —۔
پریانکا چوپڑا کا شمار بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا رہا ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لیے سال 2017 آغاز میں ہی کافی شاندار ثابت ہوا اور انھیں دوسرے پیپلز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے شاندار امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے ذریعے ہولی وڈ میں بھی اہم مقام حاصل کرلیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی شاندار پرفارمنس پر انھیں دوسری مرتبہ پیپلز چوائس ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔

واضح رہے کہ پیپلز چوائس ایوارڈ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا وہ واحد ایوارڈ ہے جس کا فیصلہ مکمل طور پر مداحوں کے ووٹ سے ہوتا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو 2017 کے پیپلز چوائس ایوارڈ میں بہترین ڈرامائی ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ پریانکا چوپڑا کے نام

34 سالہ پریانکا چوپڑا نے اس ایوارڈ کو جیت کر امریکا کی کئی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

خیال رہے کہ یہ پریانکا چوپڑا کا دوسرا پیپلز چوائس ایوارڈ ہے، انہوں نے اپنے شو 'کوائنٹیکو' کے لیے گزشتہ سال بھی یہ ایوارڈ جیتا تھا۔

ایوارڈ قبول کرتے وقت پریانکا نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے ان کی 'دنیا' ہے۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ 'مداحوں کا شکریہ، میرا سفر نہایت شاندار رہا، اس کیٹیگری میں نامزد ہونے والی تمام اداکارائیں بہترین ہیں اور ان ہی کی وجہ سے میں نے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا'۔

پریانکا کا مزید کہنا تھا کہ 'اُن سب لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے قبول کیا اور میرا شو پسند کیا، میری کاسٹ نہایت شاندار ہے اور یہ ایوارڈ میرے لیے میری دنیا ہے'۔

تبصرے (0) بند ہیں