افغان خواتین کے پہلے آرکسٹرا گروپ کی ڈیوس میں پرفارمنس

19 جنوری 2017
ان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا—۔
ان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا—۔

افغانستان کی خواتین کا پہلا آرکسٹرا گروپ موسیقی کے ذریعے اپنی نئی تقدیر لکھنے جارہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ خواتین سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پرفارم کریں گی۔

35 نوجوان لڑکیوں کا یہ گروپ رواں ماہ 20 اور 21 جنوری کو دنیا بھر کی کئی معروف شخصیات کے سامنے پرفارم کرے گا۔

اس گروپ میں یتیم اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں شامل ہیں، جس کا نام 'زہرہ' رکھا گیا ہے۔

جنگ کے شکار ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والی ان لڑکیوں کو اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

انھیں اپنے خاندان کے لیے باعث ذلت سمجھا گیا جس کے بعد انہیں قتل کی دھمکیوں کا بھی سامنا رہا ہے، لیکن انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور موسیقی کو اپنی قمست بدلنے کے لیے استعمال کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں