پاکستان کو واکا میں مسلسل تیسری شکست

19 جنوری 2017

آسٹریلیا نے پاکستان کو پرتھ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر اس گراؤنڈ میں مہمان ٹیم کے خلاف فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 263 رنز بنائے جس میں نوجوان بلےباز بابراعظم کے 84 اور شرجیل خان کے 50 رنز بھی شامل تھے۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 108 رنز کی قائدانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلادی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا نے اس فتح کے ساتھ پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔

شرجیل خان نے اپنی 50 رنز کی اننگز میں ایک بلند وبالا چھکابھی رسید کیا—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے قائم مقام کپتان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

شرجیل خان نے 50 رنز بناکر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کرنے کی کوشش کی—فوٹو: اے ایف پی

جیمز فلکنر میچ میں کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے—فوٹو: اے ایف پی

بابراعظم نے 84 رنز کی اننگز کھیل کر تیزترین ایک ہزاررنز بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا—فوٹو: اے ایف پی

جنید خان نے ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کرکے پاکستان کے لیے پہلی کامیابی دلادی—فوٹو: اے ایف پی

محمد عامر نے عثمان خواجہ کی وکٹ حاصل کی تو پاکستان مقابلے کی پوزیشن میں آکھڑا ہوا تھا—فوٹو: اے ایف پی

جنید خان نے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ہینڈزکومب کو آؤٹ کیا تھا لیکن نوبال کے باعث وکٹ سے محروم ہوگئے—فوٹو: اے ایف پی

پیٹرہینڈزکومب 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

اسٹیواسمتھ نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی—فوٹو: اے ایف پی