اگر تو آپ کو اپنی سیلفی پر نت نئے تجربات کرنا پسند ہیں تو چین کی فوٹو ایڈیٹنگ ایپ میٹیو آپ کو ضرور پسند آئے گی جو راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہوگئی ہے۔

اگر تو آپ کو آج کل سوشل میڈیا پر کچھ عجیب و غریب فلٹرز سے سجی تصاویر نظر آنے لگی ہے تو یہ اس چینی ایپ کا ہی کمال ہے۔

انسٹاگرام کے فلٹرز کے ذریعے تصاویر کو سجانا تو سب کو معلوم ہے مگر میٹیو تو بہت آگے نکل گئی ہے اور تصاویر کو لگ بھگ کارٹون بنا دیتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایشیاءمیں تو یہ ایپ برسوں پہلے متعارف ہوچکی تھی مگر گزشتہ دنوں اسے برطانیہ میں متعارف کرایا گیا جس میں روایتی فیچرز جیسے بارڈرز اور ریڈ آئی ریموول وغیرہ تو موجود ہیں۔

مگر اس کا اصل جادو ہاتھوں سے تصویر کو بنانے کا موڈ ہے جو کہ تصاویر کو کسی پورٹریٹ تصاویر جیسا بنا دیتا ہے۔

اس کے لیے صارفین کو پہلے ایک تصویر اپ لوڈ کرکے اس پر متعدد بیوٹی فلٹرز میں سے کوئی اپنی تصویر پر آزمانا ہوتا ہے، جب ڈرائنگ موڈ آتا ہے تو ایپ تصویر میں آنکھوں کا رنگ بدلنے کے ساقتھ ساتھ میک کا اپ اضافہ کردیتی ہے، دانت سفید اور دیگر پہلوﺅں پر بھی کام کرتی ہے۔

اس وقت صارفین سات فلٹرز استعمال کرسکتے ہیں اور سب ہی تصویر بگاڑنے میں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔

درحقیقت یہ ایپ تو پریزما کو بھی پیچھے چھوڑ گئی اور فوٹو ایڈیٹنگ کو ایک نئی سطح تک پہنچا دیا ہے۔

جیسا آپ نیچے ٹوئیٹس میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب یہ دنیا کی مقبول ترین ایپس کے مقابلے پر آگئی ہے جسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں طرح کی ڈیوائسز پر مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

مقبول حسین اسیر Jan 20, 2017 05:19pm
بہت سے تصویروں پر ٹرائی کیا لیکن ایک پر بھی یہ ایپ کام کرنے میں ناکام رہی ایک چھوٹی سے تصویر پر کام شروع تھا کہ سسٹم ری اسٹارٹ ہو گیا
Azam shams Jan 20, 2017 07:05pm
@مقبول حسین اسیر well known