صبا قمر کی 'ہندی میڈیم' کی کہانی کیا؟

20 جنوری 2017
صبا قمر فلم 'ہندی میڈیم' کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں —۔
صبا قمر فلم 'ہندی میڈیم' کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں —۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بولی وڈ فلم 'ہندی میڈیم' ویسے تو میاں بیوی کے رشتے میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی کہانی لگ رہی تھی، تاہم اس کے پوسٹر سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے یہ فلم اسکولوں میں اشرافیہ کے رویوں پر مبنی ہے۔

ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم 'ہندی میڈیم' کا پوسٹر ٹوئٹر پر ریلیز کیا، جس میں اس کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا۔

اس پوسٹر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس فلم کی کہانی اسکولوں میں طبقہ اشرافیہ کے برتاؤ پر مبنی ہے۔

پوسٹر میں دو پاؤں نظر آرہے ہیں، جن میں سے ایک نے پرانے جوتے اور پھٹے پرانی جینز پہن رکھی ہے، جو کسی غریب فرد کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دوسرا پاؤں کسی امیر فرد کا معلوم ہوتا ہے، جس کے جوتے بھی شاندار ہیں اور لباس بھی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘

اس پوسٹر میں دی گئی ٹیگ لائن کچھ یوں ہے، 'نقل اور جھوٹ، یہ وہ کام ہیں جو کچھ والدین اپنے بچے کو ہر صورت میں کسی اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے کرتے ہیں'۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'ہندی میڈیم' کامیڈی اور رومانوی فلم ہوگی، جو چاندی چوک میں رہنے والے ایک جوڑے پر مبنی ہے جو پھر دہلی منتقل ہوجاتے ہیں۔

فلم 'ہندی میڈیم' رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں