بیٹے کا میچ دیکھنا ہے، کرفیو ہٹا دیں!

20 جنوری 2017
ہیری بروک نے جون 2016 میں پاکستان اے کے خلاف یارکشائر کی نمائندگی کی تھی—فوٹو: کرک انفو
ہیری بروک نے جون 2016 میں پاکستان اے کے خلاف یارکشائر کی نمائندگی کی تھی—فوٹو: کرک انفو

انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی ہیری بروک کے والد اپنے بیٹے کو انڈیا کے خلاف سیریز میں کھیلتے ہوئے دیکھنے کے لیے عدالت کے ذریعے علاقے سے رات کا کرفیو ہٹانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ہیری بروک کے والد نے بریڈ فورڈ کے مجسٹریٹ کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی کہ علاقے میں رات میں لگائے گئے کرفیو کو ہٹایا جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کو انڈیا کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتا براہ راست دیکھ سکیں۔

اسکول کے طالب علم ہیری بروک نے جون 2016 میں پاکستان اے کے خلاف ہیڈنگلے میں یارکشائر کی نمائندگی کی تھی اور اب انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کا حصہ ہیں جو اگلے ماہ انڈیا کے خلاف چار روزہ اور ایک روزہ میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واکا میں رقم پاکستانی ٹیم کی داستان

ہیری بروک کے والد ڈیوڈ خود بھی سابق کرکٹر ہیں جنھوں نے ماضی میں کئی مقابلوں میں برلے کی نمائندگی کی ہے تاہم انھیں علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر عائد کردہ کرفیو کے بعد میچ سے دور رکھا گیا تھا جبکہ کرفیو کو 8 مارچ تک بڑھا دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ان کے خلاف گزشتہ سال نومبر میں جرائم پیشہ افراد کا نشانہ بننے کے اعتراف کے بعد کمیونٹی آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ہیری بروک جہاں اپنے کندھے کے آپریشن کے بعد بحالی کی جانب گامزن ہیں وہی ٹیم کے ساتھ انڈیا کے دورے کے لیے دو ہفتوں تک کرفیو کو معطل کروانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں